شنبه, نوومبر 23, 2024
Homeخبریںحب چوکی: مظاہرہ شروع ہونے سے قبل پولیس کی بھاری نفری تعینات،...

حب چوکی: مظاہرہ شروع ہونے سے قبل پولیس کی بھاری نفری تعینات، مظاہرین اور پولیس آمنے سامنے۔

حب:(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے حب میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے جبری گمشدگیوں اور مظاہرین پر تشدد کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے قبل پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

مظاہرین اور پولیس آمنے سامنے ہیں، جبکہ مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ ہر صورت میں اپنا پُرامن احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ ان کا احتجاج پُرامن ہے اور وہ اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے کا حق رکھتے ہیں۔

لیکن پولیس کے رویے سے یہ تاثر مل رہا ہے کہ وہ مظاہرین پر حملہ کر سکتی ہے۔ حالات نازک ہیں اور کسی بھی وقت صورتحال بگڑنے کا خدشہ ہے، تاہم مظاہرین پُرعزم ہیں کہ وہ اپنے مطالبات کے حق میں پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز