Homeخبریںحب چوکی میں موبائل ٹاور پر حملہ کرکے جاسوسی کے آلات کو...

حب چوکی میں موبائل ٹاور پر حملہ کرکے جاسوسی کے آلات کو ناکارہ کردیا۔ بی ایل اے

 

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے اپنے تنظیم کے آفیشل ٹیلی گرام چینل پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے گزشتہ روز حب چوکی شہر کے کرم کالونی میں نصب ٹیلی نار کمپنی کے ایک موبائل ٹاور کے اوزار کو فائرنگ کرکے ناکارہ کردیا۔

 

آزاد بلوچ نے مزید کہا اس ٹاور کو جاسوسی کے جدید آلات سمیت علاقے میں نصب کیا گیا تھا جس کی مدد سے خفیہ ادارے پولیس کے ہمراہ آزادی پسند تنظیموں کے نیٹورک ٹریس کرتے تھے۔

 

انہوں نے کہا مقبوضہ بلوچستان میں آپریٹ کرنے والی تمام ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کو تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ نیٹورکنگ کی آڑ میں بلوچوں کی مخبری سے پرہیز کریں۔

Exit mobile version