Homeخبریںحسان قمبرانی و حزب اللہ کی باحفاظت بازیابی کیلئے ٹویٹر پر کیمپین...

حسان قمبرانی و حزب اللہ کی باحفاظت بازیابی کیلئے ٹویٹر پر کیمپین چلائی جائے گی: نصراللہ بلوچ

 

کوئٹہ (ہمگام نیوز) جبری اغواء کے شکار حسان قمبرانی اور حزب اللہ قمبرانی کی باحفاظت بازیابی کیلئے ٹویٹر پرکیمپین چلائی جائے گی۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے میڈیا میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ 14 ستمبر کو حسان قمبرانی اور حزب اللہ قمبرانی کی جبری اغواء کو 7 مہینے مکمل ہونے جارہے ہیں، ان کی با حفاظت بازیابی کیلئے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر 14 ستمبر شام 8 بجے (SaveQambraniBrothers#) کے ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹویٹر پرکیمپین چلائی جائے گی۔

انہوں نے اپنے بیان میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے گزارش کی کہ وہ اس کیمپین کو کامیاب بنانے میں اپنا پورا کردار ادا کریں۔

Exit mobile version