کابل ( ہمگام نیوز) تازہ ترین اطلاعات کے مطابق افغانستان میں حقانی نیٹ ورک اور ملا برادر کے حمایتیوں کے درمیان ایک بحث کے بعد لڑائی شروع ہوگئی اور دنوں گروپ نے ایک دوسرے پر کرسی اور گرم چاہے پھینکنے کے بعد فائرنگ بھی کیا تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ـ واضح رہے کہ حقانی نیٹ ورک کو پاکستان بھی مدد دے رہا ہے اور یہ پاکستان کی مرسنری کے طور پر جانا جاتا ہے ـ