انقرہ(ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق حماس کے لبنان میں موجود عسکری ونگ کے ترجمان نے کہا ہے القسام بریگیڈ نے لبنان کی سرحد کے پاس اسرائیل کے زیر قبضہ علاقے میں 12 راکٹ حملے کیے ہیں۔ یہ 12 راکٹ حملے جمعرات کے روز کیے ہیں۔

القسام بریگیڈ کے لبنان میں موجود ترجمان کے مطابق اسرائیلی قصبے کریات شمونہ پر داغے گئے۔ یہ بیان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیلی گرام کے ذریعے جاری کیا گیا ہے۔

اسرائیل کی ایمرجنسی میڈیکل سروس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ حماس کے القسام بریگیڈ کے تازہ راکٹ حملے کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو ئے ہیں۔ ان کے علاوہ ایک اسرائیلی جو چھرا گھونپے جانے سے زخمی ہوا تھا۔ اس 25 سالہ یہودی کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے۔

اسرائیلی پولیس افسران کا کہنا تھا ‘جب حماس کے القسام بریگیڈ کے راکٹ حملے کے وقت پولیس اہلکار اور اسرائیلی آگ بجھانے والے فائر فائٹر موقع پر موجود تھے۔

اسرائیلی ذرائع نے بتایا ہے کہ اسرائیل کے ایمرجنسی کے سے متعلق سٹاف نے جلی ہوئی گاڑیوں کا معائنہ کر رہے ہیں۔ ادھر حماس کے عسکری ونگ کے ترجمان کے مطابق اسرائیل کو غزہ پر اس کے حملوں کا جواب دیا گیا ہے۔