تربت (ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق آبسر واقعہ میں بلوچ طالب علم حیات مرزا کے قتل کیس میں نامزد ملزم ایف سی اہلکار کو سزائے موت کی سزا سنادی گئی۔
حیات مرزا بلوچ کے کیس کی پیروی جاڑین دشتی ایڈووکیٹ کررہا تھا۔
کورٹ ذرائع کے مطابق تربت کے علاقے آبسر میں ایف سی اہلکار کے ہاتھوں گولیوں کا نشانہ بننے والا بلوچ طالب علم حیات مرزا کے قتل کے کیس میں ایف سی اہلکار کو جرم ثابت ہونے پر سیشن جج تربت جناب رفیق لانگو کی عدالت نے دفعہ 302 ت پ کے تحت سزائے موت کا حکم سنایا ہے.
خیال رہے کہ حیات بلوچ کے واقعے کے بعد بلوچستان سمیت بیرون ممالک میں بلوچ عوام کی جانب شدید ردعمل آیا تھا. حیات بلوچ کراچی یونیورسٹی کا طالبعلم تھا، جنہیں والدین کے سامنے قابض پاکستانی ایف سی کے اہلکاروں نے گولیوں سے نشانہ بناکر انہیں شہید کردیا۔ اس وقت ملزم کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا گیا تھا، جس کی آج سزائے موت کی خبر سامنے آرہی ہے۔