دوشنبه, سپتمبر 30, 2024
Homeخبریںحیدر آباد میں ریلوے ٹریک دھماکے سے تباہ

حیدر آباد میں ریلوے ٹریک دھماکے سے تباہ

حیدرآباد(ہمگام نیوز) حسین آباد میں ریلوے ٹریک دھماکے سے تباہ کردیا گیا جس سے ٹرینیوں کی آمدورفت معطل ہوگئی۔

تفصیلات  کے مطابق حیدرآباد کے علاقے حسین آباد میں ریلوے ٹریک کو نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد کی مدد سے تباہ کردیا جس کے نتیجے میں اپ ٹریک کا ڈیڑھ فٹ کا حصہ متاثر ہوگیا تاہم کسی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق 500 گرام کے قریب دیسی ساختہ دھماکا خیز مواد ریلوےلائن پرنصب کیاگیا تھا۔

دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا جب کہ ٹرینوں کی آمدورفت بھی معطل ہو گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز