خاران (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے قابض ایف سی کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایف سی کی تین گاڑیاں گواش روڈ سے گزر رہی تھیں، عین اسی وقت زوردار بم دھماکہ ہوا۔ دھماکے کی زد میں آکر ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے اور اس میں موجود اہلکاروں کو جانی نقصان پہنچا ہے۔ دھماکے کے فوراً بعد ایف سی نے بھوکلاہٹ میں آکر شدید اندھا دھند فائرنگ کی۔
ذرائع کے مطابق حملے کے بعد قابض فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تمام داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی کی ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا مزید کہنا ہے علاقے میں فورسز کی مزید نفری بھی پہنچی ہے۔
اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے البتہ واضح رہے کہ مقبوضہ بلوچستان میں قابض فورسز پر حملوں کی ذمہ داری آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے قبول کی جاتی ہیں۔