خاران (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق خاران میں مسلح افراد نے ریاستی ایجنٹ ٹھیکیدار لطیف کے کارندوں پر حملہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اب سے کچھ دیر قبل خاران شہر کے مرکز میں واقع راسکو ہوٹل اور ڈاک خانہ کے قریب یکے بعد دیگرے دو زوردار بم دھماکوں کی آواز سنی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ حملہ ڈاک خانہ کے قریب ایک زیر تعمیر سرکاری دفتر پر ہوا جہاں ریاستی ایجنٹ لطیف کے کارندے موجود تھے۔
ذرایع کے مطابق حملے کا نشانہ مذکورہ کارندے معلوم ہوتے ہیں کیونکہ خاران میں اس سے قبل بھی ریاستی آلہ کار لطیف کے کارندوں پر متعدد حملے ہوچکے ہیں۔ مذکورہ حملوں کی ذمہ داری بی ایل اے اور بی ایل ایف کی جانب سے قبول کیے جاچکے ہیں۔
واضح رہے کہ بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ کی جانب سے خاران کی عوام کو ہدایت بھی کی جاچکی کہ آلہ کار لطیف اور اس کے کارندوں سے دوری اختیار کی جائے۔