شنبه, سپتمبر 28, 2024
Homeخبریںخاران، سیندک پروجیکٹ کیلئے سامان لے جانے والی ٹرالروں پر حملہ

خاران، سیندک پروجیکٹ کیلئے سامان لے جانے والی ٹرالروں پر حملہ

خاران (ہمگام نیوز) خاران میں سیندک پروجیکٹ کیلئے سامان لے جانے والی ٹرالروں پر مسلح افراد کا حملہ۔ تفصیلات کے مطابق خاران شہر میں قصاب خانے کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے سیندک پروجیکٹ کے لیے سامان لے جانے والی ٹرالروں پر حملہ کردیا۔

مقامی لوگوں کے مطابق یہ واقعہ اب سے کچھ دیر پہلے خاران گواش روڈ پر قصاب خانے کے قریب اس وقت پیش آیا جب نامعلوم مسلح افراد نے سیندک پروجیکٹ کے لئے سامان لیجانے والی گاڑیوں کو روکنے کی کوشش کی نہ رُکنے پر نامعلوم مسلح افراد نے گاڑیوں پر شدید فائرنگ کی۔

زرائع کے مطابق مسلح افراد کی فائرنگ سے سیندک پروجیکٹ کےلئے سامان لے جانے والی ٹرالروں کو نقصان پہنچا ہے تاہم اب تک جانی نقصانات کے اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز