خاران (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق خاران کے دو مختلف مقامات سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جنہیں فائرنگ اور تشدد کے بعد بے دردی سے قتل کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق، پہلی لاش کلی کشمیر کے علاقے سے ملی ہے، جس کی شناخت حفیظ اللہ ولد داد محمد، ساکن گزی کے طور پر ہوئی ہے۔ مقتول 26 اپریل سے لاپتہ تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسے قتل کر کے لاش کو بوری میں بند کر کے گندم کے کھیت میں پھینک دیا گیا۔ حفیظ اللہ کی گمشدگی کے مقدمے میں پہلے ہی پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش تاہنوز جاری ہے۔
دوسری لاش گواش روڈ، سوربڈو کے مقام سے ملی ہے، جس کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔ ذرائع کے مطابق، جائے وقوعہ سے ایک تین رنگوں والا پرچم بھی برآمد ہوا ہے، جبکہ مقتول کو گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔
پولیس دونوں واقعات کی تحقیقات کر رہی ہے، جبکہ علاقے میں ان پرتشدد واقعات پر عوامی سطح پر شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔