خاران (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق اب سے کچھ دیر قبل خاران میں یکے بعد دیگرے پانچ دھماکے اور فائرنگ کی آواز سنی گئی۔
تفصیلات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے خاران شہر میں قائم ایف سی کیمپ پر حملہ کیا جس میں یکے بعد دیگرے پانچ دھماکے اور بعد میں شدید فائرنگ کی بھی آواز سنی گئی ہے۔
حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔


