دوشنبه, دسمبر 23, 2024
Homeخبریںخاران: ایف سی کے زیر اہتمام 23 مارچ کی مناسبت سے منعقدہ...

خاران: ایف سی کے زیر اہتمام 23 مارچ کی مناسبت سے منعقدہ پروگرام پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں: بی ایل اے

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز خاران کے ہندو محلہ میں قابض ایف سی کی جانب سے منعقد کردہ 23 مارچ کی مناسبت سے جاری فیسٹیول پر ہونے والے بم حملے کی زمہ داری قبول کرتے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا یہ حملہ قبضہ گیر فرنٹیئر کور کی جانب سے جاری فیسٹیول کے دوران کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا۔

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ کے مطابق پاکستان کے قابض عسکری ادارے بلوچستان میں بلوچ نوجوانوں کو مصنوعی اسپورٹس پروگراموں کی آڑ میں گمراہ کرکے اپنے فوجی ریاستی مفادات و مقاصد کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں، اور خاران میں جاری فیسٹیول اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جسے کامیاب کرنے کیلئے اسپورٹس اداروں میں شامل چند ریاستی کاسہ لیسوں کو استعمال کیا جارہا ہے۔

ترجمان نے بیان جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ایسے ریاستی آلہ کاروں کو تنبیہ کرتے ہیں کہ قابض دشمن فوج کا اہلکار بن کر اس قسم کے قوم دشمن حرکتوں سے باز آئیں جو کہ کسی صورت بھی ان کے مفاد میں نہیں ہوگا ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز