چهارشنبه, جون 18, 2025
Homeخبریںخاران: بلوچ فرزند بازیاب

خاران: بلوچ فرزند بازیاب

خاران ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق 2 ستمبر 2019 کو پاکستانی فورسز کی جانب سے خاران کے علاقے گوزگی میں آپریشن کے دوران جبراً لاپتہ کیا گیا نوجوان کامران ستار پیرکزئی بازیاب ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 2 ستمبر کو پاکستانی فوج نے خفیہ اداروں کے ہمراہ رات گئے خاران کے علاقے گوزگی میں سرچ آپریشن شروع کی تھی جہاں گھر گھر تلاشی کے بعد چار افراد عبدالستار پیرکزئی، کامران ستار پیرکزئی، فاروق پیرکزئی اور صفی اللہ مینگل کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا اور بعد میں خاران بازار سے مزید دو افراد کو اغوا کیا گیا تھا۔ جبکہ آج کے تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کامران ستار پیرکزئی بازیاب ہوچکے ہیں۔

وضع رہے پاکستانی فورسز کے عقوبت خانوں میں ہزاروں کے تعداد میں بلوچ فرزند پابند سلاسل ہیں.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز