یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںخاران سمیت بلوچستان کے بیشتر شہروں میں مکمل ہڑتال،دکانیں اور دیگر کاروباری...

خاران سمیت بلوچستان کے بیشتر شہروں میں مکمل ہڑتال،دکانیں اور دیگر کاروباری مراکز بند۔

خاران (ہمگام نیوز) بلوچ یکجہتی کمیٹی کی کال پر خاران میں آج بمورخہ 28 جولائی 2024 کو مکمل بازاریں اور کاروباری مراکز بند رہیں گی تو دوسرے جانب عوام کی ایک بڑی تعداد نے خاران سے گوادر میں منعقد بلوچ راجی مُچی کا رُخ کر لیا ہے۔

گوادر میں بلوچ راجی مچی کے لئے جانے والے مختلف کاروانوں اور قافلوں کو ریاستی بربریت کا سامنا ہے، مختلف شاہراوں پر قافلوں پر برائے راست فائرنگ کر کے جانی و مالی نقصانات پہنچایا جا رہا ہے۔ اِسی اثناء میں کوئٹہ سے نکلا ہوا قافلہ جو کہ مختلف رکاوٹیں عبور کر کے مستوگ سے گزر رہا تھا ، جس پر ریاستی افواج کی جانب سے برائے راست فائرنگ کے واقعات میں درجنوں بلوچ نوجوان اور خواتین زخمی ہوئے، تو دوسری جانب کراچی سے تیار قافلے کو پورے دن روکھے رکھا گیا تاکہ وقت گزرنے پر لوگوں کے حوصلے پست ہوں اور قافلے منتشر ہو جائیں۔

بلوچستان کے مختلف شہروں باالخصوص مکران ڈویژن میں مکمل طور پر مواصلاتی نظام منقطع کر دیا گیا ہے۔ موبائل ڈیٹاء انٹرنیٹ سے لیکر سیلولر نیٹورک اور پی ٹی سی ایل کے تمام تر نیٹورکس کی بندش سے ایک طرف تو بلوچ یکجہتی کمیٹی کی طرف جانے والے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے تو دوسری جانب مکران بالخصوص گوادر سے اس وقت کسی قسم کی معلومات میڈیا اور عوام تک نہیں پہنچ پا رہی۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے منعقدہ بلوچ راجی یکجہتی ایک پُر امن جلسہ ہے جو کہ آج بمورخہ 28 جولائی کو بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں طے شدہ ہے، جسکی کامیابی کے قوی امکانات کو محسوس کرتے ہوئے ریاست مکمل بوکھلائٹ کا شکار ہے اور پُر امن مارچ کرنے والوں پر ریاستی بربریت انتہائی قابل مذمت ہے جس کے نتیجے میں آج بلوچستان کے مختلف شہروں سمیت خاران بھر میں شٹر ڈاون ہڑتال اور کاروباری مراکز بند رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز