سه شنبه, جون 17, 2025
Homeخبریںخاران سے ایک اور بلوچ فرزند بازیاب

خاران سے ایک اور بلوچ فرزند بازیاب

خاران ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق خاران سے لاپتہ اختر مینگل بازیاب ہوگئے ہیں

تفصیلات کے مطابق 2 ستمبر کو پاکستانی فوج نے خفیہ اداروں کے ہمراہ رات گئے خاران کے علاقے گوزگی میں سرچ آپریشن شروع کی تھی جہاں گھر گھر تلاشی کے بعد چار افراد عبدالستار پیرکزئی، کامران ستار پیرکزئی، فاروق پیرکزئی اور صفی اللہ مینگل کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا اور بعد میں خاران بازار سے اختر مینگل کو اغوا کیا گیا تھا جبکہ آج کے تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اختر مینگل بازیاب ہوچکے ہیں۔

واضع رہے ہمارے نمائندے نے اطلاع دی تھی کہ آج کامران ستار پیرکزئی بھی راستی عقوبت خانوں سے بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں.

یاد رہے اس وقت پاکستانی فورسز کے عقوبت خانوں میں ہزاروں کے تعداد میں بلوچ پابند سلاسل ہیں جس میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز