Homeخبریںخاران سے ایک اور شخص غلام جیلانی حسین زئی سیاپاد سی ٹی...

خاران سے ایک اور شخص غلام جیلانی حسین زئی سیاپاد سی ٹی ڈی و خفیہ اداروں کے ہاتھوں لاپتہ

خاران (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے خاران سے سی ٹی ڈی اور خفیہ اداروں نے ایک اور شخص غلام جیلانی ولد محمد امین حسین زئی سیاپاد کو جبری حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق خاران گواش روڈ کے رہائشی غلام جیلانی گزشتہ روز اپنے گھر سے بازار کی جانب جارہے تھے کہ سی ٹی ڈی اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے انہیں اغواء کرکے لاپتہ کردیا۔

خاران میں گزشتہ دو روز میں جبری گمشدگی کا یہ دوسرا واقع ہے، اس سے قبل محمد اسلم ولد جاجی محمد ابراھیم مینگل کو 18 جولائی کے روز شام کے وقت سی ٹی ڈی / خفیہ اداروں نے اغواء کیا تھا۔

واضح رہے کہ غلام جیلانی خاران کے ایک بلوچ سیاسی کارکن کے بھائی ہیں اور اس وجہ سے انہیں اس سے قبل بھی متعدد بار لاپتہ کیا جاچکا ہے۔

عوامی ذرائع کے مطابق خاران میں گزشتہ دنوں سی ٹی ڈی آفیسر و سابق ایس ایچ او پولیس عید محمد عیدو کی بلوچ لبریشن آرمی کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد سے پاکستانی خفیہ ادارے سی ٹی ڈی اہلکاروں کے ہمراہ سول کپڑوں اور گاڑیوں میں علاقے میں مسلسل گشت کررہے ہیں ـ

Exit mobile version