Homeخبریںخاران سے حبیب جہنگو اور انضمام زہری قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں...

خاران سے حبیب جہنگو اور انضمام زہری قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

 

اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے خاران سے قابض پاکستانی فورسز نے دو افراد کو جبراً حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

لاپتہ ہونے والے افراد کی شناخت حبیب جہنگو ولد استاد بشیر احمد اور انضمام زہری ولد محمد یوسف زہری کے ناموں سے ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق فورسز نے گزشتہ رات خاران شہر میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے خاران بابو ابراہیم مسجد کے قریب سے حبیب جہنگو کو ان کے گھر سے حراست میں لیا اور دریں اثنا خاران شہر میں قلعہ سکول کے قریب رہائش پذیر انضمام زہری کو بھی حراست میں لیا اور دونوں افراد کو نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق حبیب جہنگو پیشے سے فٹبالر جبکہ انضمام زہری طالب علم ہیں۔

Exit mobile version