خاران (ہمگام نیوز) آصف سہیل کی پاکستانی اداروں کے ہاتھوں جبری گمشدگی کو گیارہ سال مکمل ہونے پر اہلخانہ نے بازیابی کی اپیل کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق خاران کے رہائشی نوجوان آصف سہیل بلوچ کو 27 اپریل 2013 کو پاکستانی فورسز و خفیہ اداروں نے جبری طور پر حراست میں لے کر لاپتہ کیا تھا۔ آج 27 اپریل 2024 کو ان کی گمشدگی کو گیارہ سال مکمل ہوچکے ہیں جبکہ تاحال ان کا کوئی اتہ پتہ نہیں ہے۔
اس موقع پر آصف سہیل کی فیملی نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اپیل کی ہے کہ ان کے فرزند کو بازیاب کرکے انہیں اس طویل اذیت سے نکالا جائے۔
واضح رہے کہ آصف سہیل کے ہمراہ اس کا دوست صدام بلوچ بھی اس دوران مختلف وقتوں میں لاپتہ ہوئے تھے۔ ہنوذ دونوں پاکستانی فورسز کے حراست میں ہیں۔