Homeخبریںخاران :شہید رازق کے گھر پر پاکستانی فورسز کی جارحیت ، تین...

خاران :شہید رازق کے گھر پر پاکستانی فورسز کی جارحیت ، تین بھائی اغواء

خاران ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق کل رات بلوچستان کے شہر خاران میں گزشتہ روز شہید رازق عرف سنگت بلال بلوچ کے گھر پر ریاستی فورسز نے کراچی میں چائنیز کونسلیٹ پر فدائی حملہ کے ردعمل میں خاران شہر کے اندر سراوان روڈ پر ان کے گھرپر چھاپہ مار کر رازق بلوچ عرف بلال سنگت کے تین بھائیوں خواستی خان،جو کہ پیشے کے لحاظ سے محنت مزدوری کرکے موچی کا کام کرتے تھے۔جبکہ محمد اسلم جو کہ پیشے کے لحاظ سے گورنمنٹ ہائی سکول توتازئی گواش میں کلرک ہے۔اسی طرح محمد وسیم جو کہ پیشے کے لحاظ سے پولیس میں بلوچستان کانسٹیبلری (بی سی) میں ملازم ہے۔ان سب کو پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں نے زبردستی حراست میں لے کر جبری طور اغواکیا اور تاحال ان کے فیملی کو ان کی خیریت بارے کچھ پتہ نہیں ۔

Exit mobile version