شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںخاران فورسز ہاتھوں ایک نوجوان جبری لاپتہ ،مستونگ میں رکشہ ڈرائیور...

خاران فورسز ہاتھوں ایک نوجوان جبری لاپتہ ،مستونگ میں رکشہ ڈرائیور قتل ،عوام نے شاہراہ بلاک کردیا

خاران / مستونگ ( ہمگام نیوز ) خاران سے فرحاد ولد احمد جان سیاپاد کو مبینہ طور پر ایم آئی اور سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے گھر سے حراست میں لے کر لاپتہ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق واقعہ گزشتہ رات خاران کے سٹی ربّے پٹ ایریا جوژان میں پیش آیا جب سادہ لباس اہلکار فرحاد کے گھر میں داخل ہوئے اور انہیں اپنے ساتھ لے گئے۔ اہلکار جاتے وقت گھر سے موبائل فونز اور ایک گاڑی بھی ساتھ لے گئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق کاروائی کے بعد اہلِ خانہ کو فرحاد سیاپاد کی گرفتاری یا منتقلی سے متعلق کوئی باضابطہ اطلاع فراہم نہیں کی گئی،جِس کے باعث خاندان میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق اس چھاپے میں وہی گاڑی استعمال ہوئی ہے جو نوجوانوں کو اغواء کرنے میں گزشتہ دنوں سے علاقے میں گھوم رہی تھی اور اس گاڑی میں شاہد ملازئی کے کارندے سوار تھے ۔

علاوہ ازیں مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کے خلاف لواحقین اور علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین نے نعش کو نواب ہوٹل کے مقام پر مرکزی شاہراہ پر رکھ کر سڑک بلاک کردیا۔

احتجاج کے باعث قومی شاہراہ پر دھرنا جاری ہے جس کے سبب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں اور ٹریفک شدید متاثر ہے۔

مظاہرین کے مطابق تیل لے جانے والے رکشہ ڈرائیور پر دشتِ عمر دور کے مقام پر ایف سی اہلکاروں نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں کلی ڈنڈ کا رہائشی نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پائی جاتی ہے جبکہ مظاہرین واقعے کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز