شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںخاران: قابض فوج اور بلوچ سرمچاروں کے درمیان جنگ جاری، پاکستانی فوج...

خاران: قابض فوج اور بلوچ سرمچاروں کے درمیان جنگ جاری، پاکستانی فوج کی کمک کیلئے ہیلی کاپٹر و تازہ دم دستے روانہ

خاران(ہمگام نیوز) خاران کے علاقے ھلمرگ میں قابض پاکستانی فوج و بلوچ سرمچاروں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ گزشتہ کئی گھنٹوں سے تاحال جاری ہے۔

خاران شہر سے ایف سی ٹرکوں کے ذریعے اہلکاروں کے نئے دستوں کو ھلمرگ جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے

علاقائی ذرائع کے مطابق قابض فورسز کی کمک کیلئے تازہ دم دستے اور فضائی سپورٹ کیلئے ہیلی کاپٹر بھی پہنچ گئے ہیں۔ جھڑپ میں باری ہتھیاروں کا استعمال کیا جارہا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آج دوپہر 2 بجے کے قریب شروع ہونے والی گمسان کی لڑائی میں اب تک قابض فورسز کے متعدد اہلکار ہلاک و زخمی و چکے ہیں تاہم بلوچ سرمچاروں کی سلامتی یا شہادت کے حوالے سے تاحال کوئی خبر سامنے نہیں آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز