شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںخاران: قابض پاکستانی فورسز کی جانب سے بلیدہ زامران کے رہائشی ٹیچر...

خاران: قابض پاکستانی فورسز کی جانب سے بلیدہ زامران کے رہائشی ٹیچر کی جبری گمشدگی

خاران (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق قابض پاکستانی فورسز نے آج 28 جنوری 2026 کو خاران سے بلیدہ زامران کے رہائشی ایک ٹیچر کو گاڑی سمیت حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کر دیا ہے۔

لاپتہ کیے گئے شخص کی شناخت اسماعیل ملک ولد ملک محمد کے نام سے ہوئی ہے، جو بلیدہ زامران کے رہائشی ہیں اور پیشے کے لحاظ سے ایک استاد (ٹیچر) ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسماعیل ملک کو آج خاران سے ان کی گاڑی سمیت قابض پاکستانی فورسز نے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

واقعے کے بعد اہلِ خانہ شدید تشویش میں مبتلا ہیں اور انہوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں، سول سوسائٹی، اور اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ اسماعیل ملک کی فوری اور محفوظ بازیابی کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز