خاران (ہمگام نیوز)اطلاعات کے مطابق پچھلے دس سالوں سے لاپتہ رحیم الدین کے والد اپنے بیٹے کے بازیابی کے انتظار میں تھا آج طویل علالت کے بعد دُنیا سے رُخصت کر گئے اسی سلسلے میں لاپتہ رحیم الدین بلوچ کے خاندان نے لاپتہ رحیم الدین کے ولد شاہ نواز بلوچ کی میت کو لایا گیا۔
یاد رہے لاپتہ رحیم الدین جو پچھلے 10 سالوں سے پاکستانی ٹارچر سیلوں میں بند ہے کل رات اُس کی ولد شاہ نواز بلوچ انتقال کر گئے۔ اور فیملی کا میت کو لیکر خاران مسنگ پرسن چوک میں احتجاج جاری۔
جن کی نماز جنازے کا اعلان کردیا گیا جو آج بروز منگل 4:30بجے خاران بازار قبرستان میں ادا کی جائیگی جبکہ تعزیت و فاتحہ کا سلسلہ خاران ریڈ زون پر جاری رہےگا۔
خاران کے باشعور عوام اور تمام مکتبہ فکر کے لوگوں سے اپیل کی جاتی ہے خاران ریڈ زون میں پہنچیں۔