خاران (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق اب سے کچھ دیر قبل مقبوضہ بلوچستان کے علاقے خاران شہر میں بم دھماکے کی آواز سنی گئی۔
دھماکے کے فوراً بعد پولیس، لیویز ، سی ٹی ڈی سمیت ایف سی اہلکاروں نے جگہ کا تعین کرنے کیلئے علاقے میں گشت اور ناکہ بندیوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔
عوامی ذرائع کے مطابق دھماکہ کٹھ پتلی ڈپٹی کمشنر کے گھر کے قریب ہوا ہے۔ اس حوالے سے مزید معلومات جاری ہیں۔


