دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںخاران میں خفیہ ایجنسی کیلئے مخبری کرنے والے سرفراز سپو کی ہلاکت...

خاران میں خفیہ ایجنسی کیلئے مخبری کرنے والے سرفراز سپو کی ہلاکت کی ذمہ داری بی ایل اے قبول کرتی ہے

کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے 8 ستمبر کو مغرب کے وقت مقبوضہ بلوچستان کے علاقے خاران بازار میں گرلز ہائی سکول الہ آباد کے قریب پاکستانی خفیہ ایجنسی کے ایک اہم کارندے سرفراز سپو عرف ناز کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔

سرفراز سپو گزشتہ 3 سالوں سے باقاعدہ طور پر پاکستانی خفیہ ایجنسی ایم آئی (MI) کیلئے کام کر رہا تھا، اس عرصے میں ایم آئی کے کہنے پر وہ علاقے کے سادہ لوح افراد کو مراعات کا لالچ دے کر مخبری کیلئے اکسانے کے علاوہ کئی لوگوں کو ڈرا دھمکا کر اور بلیک میلنگ کے ذریعے قابض ادارے میں داخل کروا چکا ہے۔ جبکہ اپنی ذاتی دشمنی اور معاملات کے بنا پر لوگوں کو زبردستی ایم آئی اور ایف سی کیمپوں میں لے جاکر اہلکاروں کے ہاتھوں انہیں تذلیل و تشدد کا نشانہ بناتا آیا ہے۔ سپورٹس جیسے ایک مقدس شعبہ ہائے زندگی کا حصہ بن کر اپنے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے سرفراز سپو نے کئی مرتبہ قابض ایف سی سے مراعات لے کر نام نہاد پاکستانی فیسٹیولز کے موقعوں پر ٹورنامنٹ و دیگر پروگرامات کا انعقاد کیا اور کھلاڑیوں کو ان ٹورنامنٹ و تقریبات میں شرکت کرنے کیلئے دھمکایا۔

سرفراز سپو نے 2015 میں آزادی پسند تنظیم سے سرنڈر کرنے کے بعد 2018 سے پاکستانی خفیہ اداروں اور قابض ایف سی کیلئے مخبری کا کام شروع کیا، جہاں وہ علاقے کے متعدد گھروں میں فوجی آپریشنوں کے دوران ایف سی کے ہمراہ دیکھے جاچکے ہیں، ان واقعات کی تصدیق کرنے کے بعد ہم اس نتیجے پر پہنچے کہ سرفراز سپو اب تک کئی نہتے بلوچ نوجوانوں کو قابض اداروں کے ہاتھوں لاپتہ کروا چکا ہے جن میں سے چند ایک شہید بھی ہوچکے ہیں۔

سرفراز سپو کے ان تمام گھناؤنے کرتوتوں اور ان کے خلاف تنظیم کو موصول ہونے والے عوامی شکایات کے باوجود بی ایل اے نے بطور ذمہ دار تنظیم صبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے گزشتہ تین سالوں میں تین مرتبہ انہیں پیغام بھیج کر تنبیہ کیا، لیکن وہ اپنے قوم دشمن سرگرمیوں سے ذرہ برابر بھی باز نہیں آئے جس کے بعد تنظیم نے اسے سزائے موت دینے کا فیصلہ کیا۔

ہم یہ واضح کرنا ضروری سمجھتے ہیں کہ سرفراز سپو سے جڑے اور دیگر تمام نیٹورک جو اس وقت دانستہ یا پھر غیر دانستہ طور پر ایم آئی اور دوسرے اداروں کیلئے کام کررہے ہیں، ان پر ہمارے سرمچار ہر وقت نظر رکھے ہوئے ہیں جنہیں بی ایل اے آخری مرتبہ وارننگ دیتی ہے کہ اپنے بلوچ دشمن سرگرمیوں سے باز آجائیں اور ان کی فیملیز سے بھی درخواست کی جاتی ہے کہ ان کو فالفور روکھا جائے بصورت دیگر ہر ایک غدار کا انجام سرفراز سپو جیسا ہوگا۔

دشمن فوج اور ان کے ایجنٹوں پر ہمارے اس طرح کے حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز