دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںخاران میں قابض پاکستانی فوج کی جانب سے سرچ آپریشن، تین افراد...

خاران میں قابض پاکستانی فوج کی جانب سے سرچ آپریشن، تین افراد اغواء

خاران(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے خاران میں قابض پاکستانی فوج کی جانب سے گزشتہ دو دنوں سے سرچ آپریشن اور چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق قابض فورسز نے منگل کی رات کو خاران کے علاقے کلان میں چادر و چاردیواری کی پامالی کرتے ہوئے گھروں پر دھاوا بول دیا اور تین بلوچ فرزندوں کو جبری حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا، جن میں سے ایک کی شناخت سعادت عرف ٹکری ولد گل خان شکاری کے نام سے ہوا ہے۔

واضح رہے کہ گل خان شکاری کے ایک اور کم عمر بیٹے میران گل کو قابض فوج نے گزشتہ ماہ اغواء کیا تھا جو ان کے فیملی زرائع کے مطابق اس وقت خاران کے ایک اور بلوچ فرزند قدرت اللہ کے ساتھ کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کے حراست میں ہیں۔ مذکورہ فیملی کے متعلق ایک قریبی ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ خاران میں ایم آئی کی جانب سے انہیں گزشتہ ایک عرصہ سے مختلف ہتھکنڈے استعمال کرکے بلیک میل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ وہ دباؤ میں آکر ایم آئی کیلئے کام کریں۔

اس کے علاوہ گزشتہ رات قابض ایف سی نے شہر کے مختلف ہوٹلوں اور دیگر مقامات پر چھاپے لگا کر لوگوں کی تلاشی لیتے ہوئے ان کے موبائل فون لیکر ان کے ذاتی ڈیٹا تک کو چیک کیا۔

یاد رہے کہ قابض پاکستانی فوج کی جانب سے جارحیت کا سلسلہ گزشتہ دنوں ہندو محلہ سکول پر قائم ایف سی چوکی پر بلوچ مزاحمت کاروں کی جانب سے کیے گئے حملے کے بعد سے شروع ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز