یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںخاران میں قومی وسائل لے جانے والے ٹرکوں پر حملے کی ذمہ...

خاران میں قومی وسائل لے جانے والے ٹرکوں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل اے

شال:(ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ 2 اپریل کو مغرب کے وقت ہمارے سرمچاروں نے خاران میں نام نہاد سی پیک روڈ پر قیمتی پتھر لے جانے والے ٹرکوں کو گواش کے مقام پر نشانہ بنایا۔

حملے کے نتیجے میں ایک معاونت کار زخمی ہوا۔

مذکورہ گاڑیاں چاغی سے بڑی مقدار میں لوٹا گیا کرومائیٹ مقبوضہ بلوچستان سے باہر برآمد کررہے تھے۔

بی ایل اے ایک مرتبہ پھر تمام ٹرانسپورٹ و گڈز کمپنیوں، سرکاری و نجی ٹھیکیداروں اور ڈرائیوروں سمیت ہر ایک کو تنبیہ کرتی ہے کہ وہ قومی وسائل کی لوٹ مار میں قابض ریاست کو معاونت فراہم کرنے سے گریز کریں۔

ترجمان نے مزید کہا ہمارے اس طرح کے حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز