خاران (ہمگام نیوز) بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے کہا ہے کہ 26 ستمبر کو ہمارے سرمچاروں نے نوکنڈی سے کرومائیٹ لے جانے والی ٹرک کو خاران کنری کراس کے قریب روک کر گاڑی سمیت دو ڈرائیوروں کو حراست میں لے لیا۔
سرمچاروں نے فائرنگ کرکے گاڑی کو نقصان پہنچایا جبکہ ڈرائیوروں کو بلوچ ہونے کی وجہ سے اس شرط پر رہا کردیا کہ وہ آئندہ قومی وسائل کی لوٹ مار کا حصہ نہ بنیں۔
حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔