Homeخبریںخاران : نوشکی میں شہید ہونے والے سرمچار ندیم قادر کی میت...

خاران : نوشکی میں شہید ہونے والے سرمچار ندیم قادر کی میت کوئٹہ سے خاران روانہ، نماز جنازہ آج شام 5 بجے ادا کی جائے گی

خاران ( ہمگام نیوز) گزشتہ دنوں مقبوضہ بلوچستان کے علاقے نوشکی میں پاکستانی فوج کے آپریشن کے دوران ڈرون حملے میں خاران کے رہائشی سرمچار ندیم قادر شہید ہوگئے تھے۔

شہادت کے بعد شہید کی میت کو قابض فورسز نے تحویل میں لے کر کوئٹہ لے گئے تھے جبکہ آج ان کی فیملی میت کے ہمراہ کوئٹہ سے خاران آرہی ہیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق شہید گلزمین ندیم قادر شاہ کی نماز جنازہ آج شام پانچ بجے قادر شاہ ہاوس کلان نزد حافظ جمال ناصر مدرسہ میں پڑھا جائے گا۔

واضح رہے کہ 6 جون کو قابض پاکستانی فوج نے نوشکی میں جارحیت کے دوران دو سرمچاروں کو شہید کیا تھا، جن میں سے ایک کی شناخت نوشکی کے رہائشی شہزاد عالم جبکہ دوسرے کی شناخت خاران کے رہائشی ندیم قادر کے نام سے ہوئی ہے۔

شہید ندیم قادر بنیادی طور پر خاران ڈنو سے تعلق رکھتے ہیں تاہم موجودہ وقت میں ان کا گھر خاران شہر کے کھلان میں واقع ہے۔

شہید سرمچار ندیم قادر کی میت آج کوئٹہ سے خاران روانہ ہوچکی ہے۔ بلوچ عوام سے گزارش ہیکہ شہید کی نماز جنازہ میں بھرپور شرکت کریں۔

Exit mobile version