خاران (ہمگام نیوز) راسکو کے علاقے ناگٹ میں چوری کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے چوروں نے کئی گھروں سے قیمتی سازو سامان لیکر فرار ہوگئے۔ جن میں پیر جان، محمد خان، محمد رمضان کے بیٹوں، مولا بخش کے بیٹے آحمد شاہ اور عید محمد کے گھر شامل تھے۔ یاد رہے کچھ دن قبل بھی راسکو کے علاقے سری کلگ اور گروک میں چوری کے واقعات پیش آئے تھے۔
ان سلسلہ وار ڈکیتیوں کے پیچھے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔ واضع رہے جب سے خاران میں ایم آئی کا دفتر کھلا ہے، ایک مخصوص گینگ انتہائی دیدہ دلیری سے وارداتیں کر رہے ہیں۔ جس سے صاف نظر آرہا ہے کہ ان واقعات میں ریاستی ڈیتھ سکواڈ شامل ہے ۔