خاران (ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق خاران سے 6 سال پہلے جبری طور اغوا عارف بلوچ بازیاب ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق عارف بلوچ 10 اگست 2014 کو خاران کے کلی ہوراو سے پاکستانی فورسز اور اس کے خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے اسے فوجی جارحیت کے دوران جبری طور پر اغوا کیا تھا۔ عارف بلوچ کیساتھ مسکان قلات حسن آباد سے محمد حسن اور محمود شاہ کو بھی فورسز نے زبردستی اغوا کیا تھا جو کہ تاحال بازیاب نہیں ہوسکے۔
ان کے لواحقین نے انصاف کی خاطر اعلی عدلیہ اور انسانی حقوق کے مقامی و بین الاقوامی اداروں سے اپیل کی ہے کہ ان کے پیاروں کی بازیابی کیلئے کردار اداکرکے ان کے پوری خاندان کو اجتماعی ازیت سے نجات دلائی جائے۔


