شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںخاش، نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری جاں بحق

خاش، نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری جاں بحق

خاش (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بروز منگل کو صبح سویرے خاش کے ایرانگان سیکٹر کے قریب اور کہنوک کے نزدیک ایک بلوچ شہری کو نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں وہ جان کی بازی ہار گیا۔

جاں بحق بلوچ شہری کی شناخت حکمت جعفرزادہ گمشادزہی ولد عبدل ساکن زاہدان، کے طور پر ہوئی۔

ذرائع کے مطابق حکمت جعفرزادہ آج منگل تقریباً ۳:۳۰ بجے چابہار سے زاہدان جانے کے لیے سفر کر رہا تھا کہ اس راستے میں نامعلوم مسلح افراد نے اس پر فائرنگ کی اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز