جمعه, نوومبر 15, 2024
Homeخبریںخاش ، ایک اور واقعے میں ایک ساٹھ سالہ شخص قتل 

خاش ، ایک اور واقعے میں ایک ساٹھ سالہ شخص قتل 

 

 

 

خاش(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق بروز جمعرات کو جامع الخلیل مسجد کے سڑک کے کنارے نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک ساٹھ شخص کو قتل کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر خاش میں جامع الخلیل مسجد کے قریب سڑک کے کنارے نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 60 سالہ محمد حسن شہنوازی ولد در محمد کو قتل کر دیا ، جو کہ پشتکوہ کا رہائشی بتایا گیا ہے ۔

 

مزید رپورٹ کے مطابق کچھ منٹ قبل اس شہر میں جامع الخلیل مسجد کے قریب خاش اسٹریٹ پر ایک کار میں سوار افراد کو ایک بلوچ شہری کی لاش ملی جسے سر اور چہرے پر گولیاں لگیں تھیں جب ان کی جیب کی تلاشی لی گئی تو ان کے جیب سے ان کی پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات برآمد ہوئے جن پر ان کا نام اور پتہ درج تھا ۔ جنہیں قتل کیئے ہوئے چند منٹ گزرے تھے ۔

 

رپورٹ کی تیاری کے وقت تک حملہ آوروں کی شناخت اور محرکات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز