جمعه, سپتمبر 20, 2024
Homeخبریںخاش تا زاہدان شاہراہِ پر دو گاڑیوں کے درمیان تصادم سے 7...

خاش تا زاہدان شاہراہِ پر دو گاڑیوں کے درمیان تصادم سے 7 افراد جانبحق

خاش(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق آج بروز اتوار کو خاش میں زیر تعمیر جیل کے قریب زاہدان تا خاش محور پر دو گاڑیوں کے درمیان تصادم کے بعد سات افراد جانبحق ہوگئے ،جن میں دو بچے، دو خواتین اور تین مرد شامل تھے جو کہ گاڑیوں میں آگ لگنے سے آگ کی لپیٹ میں آگئے اور تمام زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

 ان دونوں گاڑیوں میں سوار افراد کی شناخت، جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ایک پرائیڈ گاڑی تھی جس میں سراوان شہر سے ایک شخص سوار تھا اور دوسری گاڑی زاہدان سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان کی تھی، جو کہ تمام جھلس کر جانبحق ہوگئے ۔

 یہ واقعہ خاش سے پانچ کلومیٹر دور خاش شہر کی نئی تعمیر شدہ جیل کے قریب پیش آیا جہاں گاڑیوں کے تصادم سے آگ بھڑک اٹھی اور سات افراد آگ کی لپیٹ میں آ کر جھلسنے سے جانبحق ہوگئے

۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز