سه شنبه, سپتمبر 24, 2024
Homeخبریںخاش: قابض ایرانی فورسز کی گاڑی کی ٹکر آٹھ سالہ بچہ شہید 

خاش: قابض ایرانی فورسز کی گاڑی کی ٹکر آٹھ سالہ بچہ شہید 

خاش ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق بروز ہفتہ 8 اپریل کو خاش شہر کے داخلی راستے پر قابض ایرانی مرصاد فورسز کی گاڑی سے زخمی ہونے والا 8 سالہ بلوچ بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے گزشتہ روز 10 اپریل ہسپتال میں دم توڑ گئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایک 8 سالہ بلوچ بچہ اویس ریگی کوتہ قابض ایرانی فورسز کی گاڑی کی ٹکر سے ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔

  رپورٹ کے مطابق اس بچے کو خاش کے مرکزی داخلی راستے پر محکمہ موسمیات کے دفتر کے سامنے جو کہ ایک مصروف علاقہ ہے، ایک تیز رفتار مرصاد فورسز کی گاڑی نے ٹکر مار دی، جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے اور اسے خاش ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پھر خصوصی علاج کے لیے امام علی زاہدان اسپتال منتقل کیا گیا۔

 واضح رہے کہ اس بچے کو فورسز کی گاڑی نے ٹکر مارنے کے بعد قابض ایرانی فورسز کے اہلکار بغیر توجہ دیے اور اسے اسپتال لے جائے بغیر وہ وہاں سے تیزی سے وہاں سے فرار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز