خاش (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق گزشتہ کو خاش شہر میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک بلوچ شہری کو اغوا کرنے میں ناکامی کے بعد فائرنگ کرکے زخمی کر دیا جس سے وہ ہسپتال پہنچنے سے قبل راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔
اس بلوچ شہری کی شناخت 36 سالہ کامبیز کرد شہسوارزہی ولد بہروز ساکن خاش ہے ۔
رپورٹ کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے کامبیز کو زبردستی اپنی گاڑی میں بٹھانے کی کوشش کی اور مزاحمت کرنے پر مسلح افراد نے اس پر فائرنگ شروع کر دی اور وہ زخمی ہوگئے جائے حادثہ پر موجود افراد کی جانب سے ہسپتال لے جایا گیا لیکن ہسپتال پہنچنے سے قبل وہ دم توڑ گی
ا۔