چهارشنبه, اکتوبر 2, 2024
Homeخبریںخان قلات سے قومی دھارے پر نہیں بلکہ پشتون‘ بلوچ معاملات پر...

خان قلات سے قومی دھارے پر نہیں بلکہ پشتون‘ بلوچ معاملات پر بات ہوئی تھی، محمود خان اچکزئی

 کوئٹہ(ہمگام نیوز )پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ خان آف قلات سے ملاقات کے دوران قومی دھارے پر نہیں بلکہ پشتون‘ بلوچ معاملات پر بات کی ہے بلوچستان میں جوبھی حکومت کا سربراہ ہو ہمارے لیے محترم ہے ماضی کی غلطیوں کا ازالہ نہ کرنے کی وجہ سے ہم مشکلات سے دوچار ہے شاہد نواز شریف کو تاریخ معاف کرینگے جنہوں نے عوامی سوچ کو سمجھ کر حکومت چلانے پر ترجیح دی ہے پاکستان ہمارا ملک جبکہ افغانستان مادر وطن ہیں۔ انہوں نے یہ بات ہفتے کے روز سرکاری ٹی وی کے پروگرام” ایک سوال“ کے میزبان ڈاکٹر بخاری سے بات چیت کرتے ہوئے کہی‘انہوں نے کہاکہ ہمارے ملک میں سب سے زیادہ بدقسمتی یہ ہے کہ ہم نے ماضی کی غلطیوں اور احتساب کا صحیح معنوں میں تحقیقات نہیں کیاگیا جب تک ہم احتساب اور ماضی کی غلطیوں کا ازالہ نہ کریں اس وقت تک ہم ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن نہیں کرسکتے انہوں نے کہاکہ افغانستان میں احمد شاہ بابا سے لےکر خان عبدالصمد خان تک بنانے میں قربانی دی ہے لیکن ہم نے زیادہ تر تریےح اپنا ملک پاکستان پر صرف کی ہے اگر چہ ہمارے آبا اجداد افغانستان میں پیدا ہوئے لیکن ہم پاکستان میں پیداہوئے ہے انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک دہشتگردی کا شکار ہے ملک کی سیاسی اور عسکری قیادت جس طرح دہشتگردی کےخلاف ایک صف میں شامل ہوئے اگر اس پر ہم مزید اتحاد و اتفاق برقرار رکھیں تو ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کرسکتے ہے انہوں نے کہاکہ ہمیں سوچنا چاہئے کہ ہمارے ملک میں دہشتگردی کیوں پیدا ہوئی اور کہاں سے آئی انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں اس وقت ڈاکٹر مالک کی حکومت اگر مری معاہدے پر عملدرآمد ہوا اور ثناءاللہ زہری وزیراعلیٰ بن گےا تو ہمارا کوئی اعتراض نہیں بلکہ دونوں ہمارے لیے محترم ہے انہوں نے کہا کہ لندن میں خان آف قلات سے ملاقات دراصل اسے قومی دھارے میں لانے کےلئے نہیں بلکہ پشتون‘بلوچ قبائلی معاملات پر بات ہوئی بلوچستان ان کا وطن ہے جب بھی آنا چاہئے تو آسکتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز