Homeخبریںخضدار، ایک اور ٹریفک حادثہ2افراد جاں بحق

خضدار، ایک اور ٹریفک حادثہ2افراد جاں بحق

 

خضدار ( ہمگام نیوز) خضدار قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق خضدار لیویز کے مطابق پیر کے روز کوئٹہ کراچی قومی شاہروہیرکے مقام پر کراچی سے کوئٹہ جانیوالی ٹرالرو موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے
میں موٹر سائیکل سوار نوجوان فاروق احمد ولد محمد عارف قوم براہیم زئی ساکن وڈھ موقع پر جاں بحق جبکہ ٹرالر حادثے کے بعد ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی ـ

جس کے نتیجے میں دوبھائی شدید زخمی ہوگئے جنہیں گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال خضدار پہنچایا گیا جہاں طبی امداد کے دوران ڈرائیور ظفر محمدولد عبدالظاہر قوم کاکڑ ساکن چمن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا زخمی محمد خان کو طبی امداد کے بعد کوئٹہ روانہ کرکے لیویز نے واقعہ سے متعلق تحقیقات شروع کردی ـ

Exit mobile version