شال (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزاشتہ رات خضدار سے قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں میں ایک بلوچ خاتون کو حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کردیا۔
ذرئع کے مطابق خاتون کی شناخت فرزانہ بنت محمد بخش زہری کے نام سے ہوئی۔ جو اس سے قبل بھی بلوچستان سے خواتین کے لاپتہ ہونے کے واقعات سامنے آ چکے ہیں، جن میں ماہ جبین بلوچ اور نسرینہ بلوچ کے کیسز شامل ہیں، جو تاحال بازیاب نہیں ہو سکیں۔ یہ واقعات انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی اور تشویشناک رجحان کی نشاندہی کرتے ہیں۔


