خضدار (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز نے آج شام 5بجے مقبوضہ بلوچستان کے شہر خضدار کے علاقے اسماعیل آباد سے ایک کمسن نوجوان کو جبری طور پر اُٹھا کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ مذکورہ شخص کی شناخت 15 سالہ انس ولد احمد کے نام سے ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ قابض پاکستانی فورسز نے جبری گمشدگی کے عمل کافی تیزی اور شدت لائی ہے۔ بلوچستان کے متعدد علاقوں سے جبری گمشدگی کے اطلاعات موصول ہوتے آرہے ہیں جو کہ انتہائی تشویشناک صورتحال کا مظہر ہے۔