سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںخضدارسے مغوی نوجوان اغوا کاروں کے چنگل سے نکل کر بیلہ پہنچ...

خضدارسے مغوی نوجوان اغوا کاروں کے چنگل سے نکل کر بیلہ پہنچ گیا

اوتھل(ہمگام نیوز) خضدار سے اغوا ء ہونے والا نوجوان اغواء کاروں سے فرار ہوکر بیلہ پہنچ گیا ،لیویز فورس بیلہ نے نوجوان کوزخمی حالت میں اپنی تحویل میں لیکرہسپتال منتقل کردیا،تفصیلات کے مطابق دوروزقبل خضدار سے اغواء ہونے والا 35سالہ نوجوان حسین علی ولد محمد رمضان پندرانی ساکن زیدی خضدار ہفتے کے روز اغواء کاروں سے فرار ہوکر لیویزچیک پوسٹ بیلہ پہنچ گیا جہاں پر نوجوان کو لیویز فورس نے زخمی حالت میں اپنی تحویل میں لیکر سول ہسپتال بیلہ منتقل کردیا جہاں پر انہیں طبی امداد دی گئی بعدازاں مغوی نوجوان نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ انہیں 30ستمبر کو خضدار سے نامعلوم افراد نے لفٹ دینے کے بہانے اغواء کرلیا اور نامعلوم جگہ پرلے گئے جہاں پر میں دوروز اغواء کاروں کے پاس رہا اور دوروزقبل میں اغواکاروں کے چنگل سے بھاگ گیا اور دوراتیں ایک دن پیدل سفر طے کرکے میں بیلہ پہنچا ہوں اس دوران راستے میں بھاگتے ہوئے پتھر اور خوردروجھاڑیاں لگنے سے زخمی بھی ہوا لیکن ہمت نہیں ہاری اور پیدل چل کر بیلہ لیویز چیک پوسٹ پر پہنچالیویز فورس بیلہ واقعے کی مزید تفتیش کررہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز