Homeخبریںخضدار اور کیچ میں انتخابات بائیکاٹ مہم کے سلسلے میں بی این...

خضدار اور کیچ میں انتخابات بائیکاٹ مہم کے سلسلے میں بی این ایم کی وال چاکنگ

 

خضدار/کیچ:( ہمگام نیوز) دو اضلاع خضدار اور کیچ کے مختلف علاقوں میں قبضہ گیر ریاست پاکستان کے تحت ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ مہم کے سلسلے میں بلوچ نیشنل موومنٹ کی طرف سے وال چاکنگ کی گئی۔

خضدار کی سب تحصیل گریشہ میں بلدیاتی الیکشن کے بائیکاٹ مہم کے سلسلے میں بی این ایم کی وال چاکنگ کے بعد پاکستانی فوج نے علاقے کو گھیر لیا ہے اور فوج کی نگرانی میں چاکنگ مٹائے جا رہے ہیں اور لوگوں کو ڈرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ضلع کیچ میں بھی وسیع علاقے میں انتخابات کے بائیکاٹ مہم کے سلسلے میں بی این ایم کی طرف سے جارہ کردہ پمفلٹ تقسیم کیا گیا اور وال چاکنگ کی گئی۔ تمپ اور گومازی میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات کو وال چاکنگ کی گئی۔ دیواروں پر لکھا گیاکہ بلوچ قوم پاکستانی انتخابات میں حصہ نہ لے، پاکستانی انتخابات میں حصہ لینے سے بلوچ قوم کی غلامی مزید مستحکم ہوگی۔

Exit mobile version