خضدار( مانیٹرنگ ڈیسک ) خضدار سنٹرل جیل میں قیدیوں کی جیل انتظامیہ کی بھتہ خوری اور تشدد کے خلاف بھوک ہڑتال جاری ہے ۔ یہ بات جیل سے براہ راست قیدیوں نے وائرل ویڈیو میں اپیل کرتے ہوئے بتائی ہے ۔
وائرل ویڈیو میں ان کا کہنا ہے کہ بھتہ کے نام پر انھیں ہر وقت جیل کا عملہ مارتا اور تشدد کرتا ہے کہ پیسہ دے دیں ۔
انھوں نے حکام بالا ڈی آئی جی جیل خانہ جات سمیت انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی ہیں کہ نوٹس لیکر انھیں ظلم سے نجات دلائیں ۔
انھوں نے کہاہے کہ قیدیوں نے غیر معینہ مدت کیلے بھوک ہڑتال شروع کردی ہے ۔ جب تک انھیں انصاف فراہم نہیں کیاجاتا اس وقت تک ان کا بھوک ہڑتال جاری رہے گا ۔