Homeخبریںخضدار شہر سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک شخص اغوا

خضدار شہر سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک شخص اغوا

خضدار (ہمگام نیوز )خضدار سے پاکستانی فورسز و ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے اہلکاروں نے ایک بلوچ فرزند کو حراست کے بعد اغوا کرلیا ۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز خضدار شہر سے قابض پاکستانی فورسز اور ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے اہلکاروں نے بازار کے اڈہ ٹرمینل سے عبدالواحید ولد خدا بخش کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔

ذرائع کے مطابق آطراف میں موجود لوگوں نے عبدالواحید کو فورسز کے حراست سے چھڑانے کوشش کی جس نتیجے میں قابض فورسز نے لوگوں پر بندوق تھان کر زبردستی عبدالواحید کو اپنے ساتھ لے گئے ۔

عبدالوحید خضدار کے علاقے باغبانہ کا رہائشی بتایا جاتا ہے جو خضدار میں دودھ بیجنا کا کاروبار کرتا تھا۔

Exit mobile version