یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںخضدار مزید دو افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد

خضدار مزید دو افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد

خضدار ( ہمگام نیوز )مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ خضدار سے مزید دو افراد کی گولیوں سے چھلنی نعشیں برآمد ۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق، ان افراد کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق خضدار میں ایم 8 شاہراہ کے قریب سور گز کے مقام سے ملیں ہیں، مقتولین کی شناخت ، عطاءالرحمن مینگل، اور ممتاز مینگل کے ناموں سے ہوا ہے، جن کا تعلق وڈھ کے علاقہ وہیر سے ہے ۔
یاد رہے مذکورہ ندی سے آج صبح ڈاکٹر عبدالمجید مینگل جوکہ گزشتہ روز مسلح افراد نے اغوا کیاتھا ،گولیوں سے چھلنی نعش ملاتھا ۔

مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیتھ اسکوائڈ کے سرغنہ شفیق مینگل کا مرکزی کیمپ زیدی میں واقعہ ہے جسے سردار ساسولی کے چچا زاد بھائی چلا رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز