خضدار ( ہمگام نیوز )بلوچستان کے علاقے خضدار میں تیز رفتاری کے باعث گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں2 افراد جاں بحق ہو گئے اطلاعات کے مطابق خضدار کے علاقے زیدی میں گاڑی تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں ڈاکٹر شبیر احمد اور بشیراحمد موقع پر جاں بحق ہو گئے لاشوں کو ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا دونوں افراد خضدار پریس کلب کے سابق صدر سینئر صحافی ریاض مینگل کے ماموں زاد بھائی تھے مزید کا رروائی کی جا رہی ہے