Homeخبریںخضدار: ٹوڈی کار کو حادثہ، باپ بیٹا جاں بحق

خضدار: ٹوڈی کار کو حادثہ، باپ بیٹا جاں بحق

خضدار (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے ضلع خضدار کے مقام عمر پیر پر ٹوڈی کار کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔

تفصیلات کے مطابق اس حادثے کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق دونوں افراد کا تعلق ایک ہی گھر سے ہے اور دونوں باپ بیٹے بتائے جاتے ہیں۔جاں بحق افراد کی نعشوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Exit mobile version