خضدار (ہمگام نیوز) پریس کلب کے سینئر صحافی سابق فنانس سیکریٹری محمد خان ساسولی پر قاتلانہ حملہ وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ حملہ آوروں نے ان کو نشانہ بنانے کی کوشش کی اور متعدد فائر ان پر کیئے جو گاڑی میں جالگیں۔
محمد خان ساسولی جمعہ کی شب بازار سے گھر اپنی گاڑی میں جارہے تھے کہ ان کے گھر سے چند میٹر فاصلے پر سونیجی روڈ پر موٹرسائیکل سواروں نے ان پر فائر کھول دی۔
فائر ان کی گاڑی میں جالگیں اور ان کی گاڑی کا ٹائر برسٹ ہوا فائرنگ کے بعد حملہ آور با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
بعد ازاں پولیس اور سیکورٹی اہلکار موقع پر پہنچ گئے ایس ایس پی خضدار فہد خان کھوسہ ایس ایچ او خضدار سٹی عبداللہ پندرانی ایس ایچ او خضدار صدر تھانہ عطاء اللہ جاموٹ ڈسٹرکٹ انچارج سی آئی اے مقبول احمد موسیانی خضدار پریس کلب کے سابق صدر منیرنور گرگناڑی سابق صدر عبداللہ شاہوانی موقع پر پہنچ گئے۔
دریں اثناء پولیس جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور شواہداکٹھے کیئے ۔