Homeخبریںخضدار : پیر ابراہیم کے مقام پر سیاحوں سے بھتہ لینے والے...

خضدار : پیر ابراہیم کے مقام پر سیاحوں سے بھتہ لینے والے 3 ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار

خضدار(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے پیر ابراہیم کے مقام پر کچھ مقامی ملزمان سیاحوں سے بھتہ لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں.

لیویز زرائع کے مطابق سیاحوں کی شکایت پر لیویز فورس نے ڈپٹی کمشنر خضدار کی ہدایت پر چھاپہ مار کر تین ملزمان کو سیاحوں سے بھتہ لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ہے۔

انہوں نے مزید واضع طور پر بتایا کہ سیاحوں کی طرف سے ہمیں اطلاع ملی تھی کہ کچھ افراد پیر ابراہیم کے راستے پر اپنا ناکہ لگا کر باہر کے سیاحوں سے بھتہ لیتے ہیں۔ جس پرڈپٹی کمشنر خضدار نے نوٹس لیکر لیویز کو کارروائی کا حکم دیا تھا۔ لیویز انچارج کرخ جمعہ خان رند کی سربراہی میں لیویز ٹیم بھیس بدل کر اچانک چھاپہ مارا تو بھتہ خوری میں ملوث تین ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

گرفتار ہونے والے ملزامان کی شناخت محمد عرف ناگ، گلزار احمد اور نصیر احمد سکنہ پیر ابراہیم کرخ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

Exit mobile version